چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات ضروری بھی ہے،ہم نے یہ نہیں کہا کہ تحریری مطالبات نہیں دیں گےحکومت بھی زورنہ دے ۔
اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نہیں تو کل بانی پی ٹی آئی سےمذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہو جائے گی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری بھی ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ نہیں کہا کہ تحریری مطالبات نہیں دیں گےحکومت بھی زورنہ دے،اس وقت مذاکرات کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر کی 26 نومبر سے قبل بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کر دی، رابطے بحال ہوگئےتھے اب کوئی بیک ڈور رابطےنہیں۔