اسلام آباد: سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کےدوسرے اجلاس میں بتایا تھابانی پی ٹی آئی سےملانا کتنا اہم ہے بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کروائی گئی توتیسری نشست کی ضرورت نہیں ہوگی۔
شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئےپیشرفت نظرنہیں آرہی، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے بغیرہماری کمیٹی کا اگلا قدم اٹھانا ممکن نہیں ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کےدوسرے اجلاس میں بتایا تھابانی پی ٹی آئی سےملانا کتنا اہم ہےبانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کروائی گئی توتیسری نشست کی ضرورت نہیں ہوگی، اسپیکر آفس سے کئی بار رابطہ کرنے کے باوجود ہمیں مثبت جواب نہیں مل رہا۔
شیخ وقاص اکرم کا مزیدکہنا تھا کہاس سے حکومت کی کیا حیثیت ہے ہمیں واضح ہو رہا ہے، اسپیکرآفس اورحکومت کوپیغام دیناہےکہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات یقینی بنائےتین ماہ سےرہنماؤں کوبانی پی ٹی آئی سےملنےنہیں دیا جارہا ان سے ملاقات ہمارا حق ہے۔