facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کو رہایاگھرپر نظربندکرنے کی پیشکش کی،مروت کاانکشاف

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کو رہایاگھرپر نظربندکرنے کی پیشکش کی ہے،اگرانہیں مذاکراتی کمیٹی میں شامل کرلیاجائے تو پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی جیل میں بانی سے ملاقات ہوجائے گی جب کہ وفاقی وزیرپٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک اور سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے شیرافضل مروت کے دعوے کو مستردکرتے ہوئے واضح کیاہے کہ کسی میڈیامیں انہوں نے محسن نقوی کی طرف سے ایسی کوئی پیشکش نہیں سنی  ۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ 26نومبر کے واقعہ کے بعد حالات تبدیل ہوئے، بانی پی ٹی آئی  کو ہاو س اریسٹ کی آفر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کی جسے مسترد کردیاگیا، انہیں20دسمبر تک رہاکرنے کی پیشکش بھی محسن نقوی نے دی انہوںنے کہاکہ محسن نقوی کو مذاکرات کوحصہ بنایاجاتا تو اب تک بانی پی ٹی آئی سے کمیٹی کی ملاقات ہوچکی ہوتی،محسن نقوی اتناتعاون کررہے تھے کہ انہوں نے ہمیں اپناطیارہ بھی دیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت سے رہائی نہیں مانگی ،رہائی عدالتیں دیں گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اب کوئی بیک ڈورمذاکرات نہیں ہورہے۔جب اس بارے میں   وزیرپٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک سے پوچھاگیاتوانہوں نے کہاکہ میں نے ابھی تک کسی بھی ٹی وی پر محسن نقوی کاایساکوئی بیان نہیں دیکھاجس کا دعویٰ شیرافضل مروت کررہے ہیں اور یہ بات درست معلوم نہیں ہوتی،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک طرف کہتی ہے کہ ملک سے باہربھجوانے اور رہاکرنے کی پیشکش کی گئی اور پھر اگلے ہی لمحے یہ کہہ دیاجاتاہے کہ ہمیں ایسی رہائی قبول نہیں ان کے بیانات میں واضح تضاد موجودہے،سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے شیرافضل مروت کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ محسن نقوی ایک ذمہ داروفاقی وزیرہیں میں نے کسی ٹی وی پران کاایساکوئی بیان نہیں سناجس کا دعویٰ شیرافضل مروت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے تو 8فروری الیکشن کے فوری بعد پی ٹی آئی کو پیشکش کی تھی کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنالے لیکن انہوں نے انکارکیا، جو مذاکرات ہورہے ہیں پی پی ان کی حامی ہے۔