facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی کی  دھمکی کام کرگئی، اسحاق ڈار کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

پیپلزپارٹی نے وفاق اور پنجاب میں حکومت کی مخالفت کے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے اپنا تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اعلی سطح پر رابطہ ہوا اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات ہوئی۔
نائب وزیراعظم کی پی پی قیادت سے ملاقات ایوان صدر میں ہوئی، جس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو شریک تھے جبکہ ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مابین جاری مذاکرات پرغور کیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی کے مطالبات، تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پنجاب پاور شیئرنگ فارمولہ کے نکات پر غور ہوا جبکہ اسحاق ڈار نے پی پی قیادت کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پنجاب پاور شیئرنگ فارمولہ مذاکرات کی کامیابی میں رکاوٹ ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ہر معاملے پرساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں اس لیے جو کمی کوتاہی رہ گئی اس پر بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔ نائب وزیر اعظم کی یقین دہانی پر بلاول بھٹو نے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور مکمل سپورٹ کرنے کا عندیہ دیا۔