پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
طویل عرصہ میڈیا کی نظروں سے دور رہنے والی اداکارہ وینا ملک آج کل ایک بار پھر ہر پلیٹ فارم پر چھائی ہوئی ہیں۔
نت نئے فیشن فوٹو شوٹس کے بعد اب وینا ملک اپنی مکمل البم ریکارڈ کر وا رہی ہیں جس کے گانے اداکارہ کی مادری زبان سرائیکی میں ہوں گے۔
View this post on Instagram
وینا ملک نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنا نیا کلام بھی جاری کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے نئے کلام کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس کا موضوع ’میں بھی روزے رکھوں گی‘ ہے۔
وینا ملک کے اس کلام پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ نے پہلے روزے کے دوران ایک اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ انہیں روزہ لگ رہا ہے۔









