اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرعظم شہبازشریف نے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی جلد صحت یابی کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان سے دانیال کی صحت سے متعلق پوچھا ۔انہوں نے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دانیال عزیز بیٹوں کی طرح ہیں حادثے کی خبر پر بہت دکھ ہوا۔
(ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں ساتھیوں سمیت زخمی









