اسلام آباد: اکنامک سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں شرح تعلیم 66فیصد،سندھ میں 57 فیصد،بلوچستان میں 52فیصد،خیبرپختونخوا میں 51 فیصد رہی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا، جہاں تحریک انصاف تیسری مرتبہ برسر اقتدار ہے وہاں شرح تعلیم دیگرصوبوں کے نسبت کم رہی۔سوشل میڈیااس حوالے سے ایک صارف نے لکھاکہ پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت کی حکومت سب سے پیچھے ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دورمیں ایجوکیشن کا بجٹ لیپس ہواتھا۔
پنجاب شرح تعلیم میں سرفہرست ، کے پی سب سے پیچھے
