واشنگٹن ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (donald trump)کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ امریکی تعلقات زیادہ پیشہ ورانہ اور نتیجہ خیز ہوتے جارہے ہیں، اپنے نمائندوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی معاہدے میں جلد بازی نہ کریں۔
ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ باراک اوباما کا ایٹمی معاہدہ بدترین معاہدہ تھا، اس ڈیل نے ایران کیلئے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی راہ ہموار کی، ہم جو ڈیل کررہے ہیں یہ اس معاہدے کے بالکل برعکس ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو وقت لے کرہر چیز درست انداز میں طے کرنی چاہیے، کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں، اپنے نمائندوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی معاہدے میں جلد بازی نہ کریں، جب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوتا، ناکہ بندی برقرار رہے گی۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو یہ سمجھنا ہوگا کہ وہ جوہری ہتھیار یا بم تیار نہیں کرسکتا، مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک کا تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وہ ابراہم معاہدے میں شامل ہوں تو یہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ کون جانتا ہےشاید ایران بھی ایک دن اس میں شامل ہونا چاہے۔
مزید پڑھیں:خلیج فارس، آبنائے ہرمز میں غیر ملکیوں کی کوئی جگہ نہیں، آئی آر جی سی
اسے قبل امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ میں اس معاہدے کے بارے میں بات نہیں کر سکتا، یہ مکمل طور پر میرے اختیار میں ہے، اگر کوئی خبر سامنے آئے گی تو وہ صرف اچھی خبر ہوگی۔ میں کبھی خراب معاہدے نہیں کرتا۔









