بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسٹریا: اسکول میں فائرنگ سے طالب علم اور اساتذہ سمیت 5 افراد ہلاک

آسٹریا: اسکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طالب علموں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریا کے جنوبی شہر گریز میں قائم ایک اسکول میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے اسکول میں فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہناہےکہ حملے میں 5 افراد ہلاک اور کچھ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں طلبہ اور اساتذہ دونوں شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو اسکول کا طالب علم ہی تصور کیا جارہا ہے جس نے اسکول میں فائرنگ کرنے کے بعد موقع پر خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں آپریشن کے لیے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔