بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی پیک کی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(Asim Munir) نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج سی پیک کی ترقی کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔

یہ بات انہوں نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے خصوصی ملاقات میں کہی، اس موقع پر دونوں شخصیات نے پاک چین دوستی کو چٹان کی طرح مضبوط قرار دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس سال چین اور پاکستان میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، اس سے فرق نہیں پڑتا ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی حالات کیسے بھی ہوں، چین اور پاکستان کی دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہے گی۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ پاک چین تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، عالمی حالات جیسے بھی ہوں، پاک چین دوستی ناقابلِ شکست رہے گی۔

اس موقع پر چین کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری اور مشترکہ منصوبوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تیز آندھیاں مضبوط گھاس کو پہچان دیتیں اور بھڑکتی آگ کھرا کھوٹا الگ کرتی ہے، دنیا میں کتنی بھی تبدیلیاں آئیں، پاک چین دوستی چٹان کی مانند مضبوط اور ہمیشہ ناقابلِ شکست رہی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے سیاسی اعتماد، عملی تعاون اور باہمی اشتراک سے بین الریاستی تعلقات کی مثال قائم کی پاکستانی فوج ہمیشہ چین پاکستان تعاون کو فروغ دینے میں اہم قوت رہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی فوج روایتی دوستی، مشترکہ مستقبل کی تعمیر میں مزید اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزیدپڑھیں:گوگل کروم کیلئے اہم سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری، صارفین کو فوری اپ ڈیٹ کی ہدایت

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک چین آہنی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی جس پر پاکستانی قوم کو فخر ہے، حالیہ برسوں میں چین کا عالمی مقام اور اثر و رسوخ مسلسل بڑھا ہے۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ چینی صدر کی 4 عالمی تجاویز اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے عالمی امن و ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان چینی صدر کے اقدامات کی بھرپور حمایت اور فعال شرکت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج مشترکہ مستقبل کی تعمیر، سی پیک کی ترقی کیلئے بھرپورکوششیں جاری رکھے گی، عاصم منیر نے چینی صدر کو حالیہ امریکا ایران جنگی صورتحال میں ثالثی کی تازہ پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

سید عاصم منیر نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے ہونے کے قریب ہے، پاکستان امریکا اورایران کے درمیان معاہدے کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔ امید ہے امریکا ایران معاہدے کیلئے چین بھی مزید فعال کردار ادا کرے گا۔