بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طیارہ حادثہ،نوازشریف کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے اظہارہمدردی

لندن:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدرمیاں محمدنوازشریف نے بھارتی مسافرطیارے کے المناک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کااظہارکیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنے تعزیتی پیغام میں نوازشریف نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ یہ تباہ کن نقصان سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کا احساس دلاتا ہے۔  انہوں نے کہاکہ میری ہمدریاں وزیراعظم نریندرمودی اور بھارت کے عوام کے ساتھ ہیں۔