بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں تیز آندھی اور بارشوں کی پیش گوئی، ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے صوبہ پنجاب میں 16 جون تک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، بیشتر اضلاع میں موسمی صورتحال میں غیر یقینی تبدیلیاں متوقع ہیں، جن کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، اور میانوالی میں بارش کے قوی امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے اور ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کے بعد خطے میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے، جو شہریوں کے لیے کسی قدر ریلیف کا باعث بنے گا۔

پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور کمزور درختوں کے قریب جانے سے احتراز برتیں، اور موسمی اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔