اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپنی تنخواہ میں اضافے سے لاتعلقی کا اظہار جب کہ سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے اضافے کی واپسی کا عندیہ دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں جب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے سوال کیا گیاکہ کیا آپ تنخواہ میں اضافہ واپس کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ تنخواہ واپس کروا دیں اچھی بات ہے، میری تنخواہ میں اضافے سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ بڑھانے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا احترام کرتا ہوں لیکن میرا تنخواہوں میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں۔دریں اثناء سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے ایوان میں قائدحزب اختلاف کے اعتراض کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ تنخواہوں میں اضافہ نہ تو فنانس کمیٹی نے کیااورنہ ہی قومی اسمبلی نے کیاہے،جنہوں نے کیا ہے چاہئے وہ چیئرمین سینٹ ہوں یاوزراء اگروہ اضافہ کرسکتے ہیں تو واپس بھی لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر اضافہ واپس ہوناہے تو ہوجائے اس میں کوئی مضحکہ نہیں ہے،سپیکرنے واضح کیاکہ ارکان کی تنخواہوںمیں اضافہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی ہی کرتی ہے۔
چیئرمین سینیٹ کا تنخواہ میں اضافے سے اظہار لاتعلقی ، سپیکرکااضافہ واپس ہونے کا عندیہ








