بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی وزیر اعظم کو پب سے نکال دیا گیا

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو ایک مقامی پب کے مالک نےباہر نکال دیااور انہیں اپنے پب میں نہ آنے کی ہدایت دی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹارمر ایک شہر کے دورے پر تھے اور پب میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے پب کے مالک کو اندر جانے سے روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ ان سے لڑ جھگڑ کر اندر داخل ہو گیا۔ اندر داخل ہوتے ہی اس نے براہ راست وزیر اعظم کو کہا، “وہ شخص میرے پب میں خوش آمدید نہیں ہے۔” جب اسٹارمر نے باہر نکلتے ہوئے اس سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی، تو پب کے مالک نے ان کا ہاتھ جھٹک دیا اور سختی سے کہا، “میرے پب سے نکل جاؤ۔”
اس کے بعد وزیر اعظم اور ان کی سکیورٹی ٹیم فوری طور پر وہاں سے نکل گئی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے اسے برطانیہ میں عوام کی طاقت اور جمہوری حقوق کی عکاسی کے طور پر دیکھا۔
پب کے مالک کا کہنا تھا کہ انہیں اسٹارمر کی پالیسیز سے اختلاف ہے، خاص طور پر COVID-19 لاک ڈاؤن کے حوالے سے۔ تاہم، اس واقعے کو 2021 کا بتایا جا رہا ہے، جب اسٹارمر وزیر اعظم نہیں بلکہ اپوزیشن لیڈر تھے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ برطانیہ میں عوام کی رائے اور ان کے حقوق کتنی اہمیت رکھتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی سطح پر کیوں نہ ہوں۔