معروف ٹک ٹاکرکاشف ضمیر کو اسلحے کی نمائش کرنے پرگرفتار کرلیا گیا۔
ٹکرٹاکرکاشف ضمیرکو سی سی ڈی اقبال ٹاون نےگرفتارکیا،کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج ہیں،ٹک ٹاکر کیخلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے۔
سی سی ڈی نےکاشف ضمیر کے 13گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا،اور اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا، کاشف ضمیر کی باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہورہی تھیں۔