اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت فروخت کرنے والا گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔اسلام آباد کے نواحی علاقے ترنول میں محکمہ فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے غیر ملکی گینگ سے پچاس سے زائد گدھے اور بھاری مقدار میں گدھے کا تیار گوشت برآمد کر لیا ہے ڈاکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر 25 من گوشت سے زائد گدھے کا گوشت برآمد کیا ہے ، ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ گوشت کون کون سے علاقوں میں میں سپلائی کیا جانا تھا اسکی چھان بین جاری ہے جبکہ پولیس الگ سے گرفتار ملزم سے تفتیش کررہی ہے۔ڈاکٹر طاہرہ نے بتایا کہ
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پتا چلا ہے کہ گدھے کا یہ گوشت بیرون ملک سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے پکڑے گئے غیر ملکی باشندے کی شناخت ظاہر نہیں کی اور ناہی یہ واضح کیا ہے کہ کس ملک میں گوشت بھیجا جانا تھا۔ اس سے قبل گدھے کے گوشت کی فروخت کے حوالے سے لاہور سرفہرست تھا جہاں سینکڑوں من گوشت مختلف دکانوں اور ہوٹلز سے برآمد ہوا تھا ۔
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 25 من گدھے کا گوشت برآمد








