صارفین اب آدھے سال تک بغیر کسی پریشانی کے صرف 897روپے کے ریچارج میں 6 ماہ تک لامحدود کالز اور ڈیٹا کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔
بھارتی کمپنی بی ایس این ایل مستقبل میں اپنی فائیو جی سروس شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے، صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے سیلولر کمپنی مسلسل نئے اور طاقتور ریچارج پلان لا رہی ہے، حال ہی میں بی ایس این ایل نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر تین خصوصی پلان کا اعلان کردیا۔
بی ایس این ایل کےاعلان کے مطابق صرف 897 روپے کے ریچارج میں طویل مدتی، لامحدود کالنگ اور کافی ڈیٹا پیش کرنے کی حامی بھری ، اس پلان کی خاص بات اسکی 180 دن یعنی پورے 6 ماہ کی میعاد ہے۔
صارفین ایک بار بیلنس ریچارج کرنے کے بعد آدھے سال تک بغیر کسی پریشانی اور دباؤ کے بی ایس این ایل خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پلان بھارتی صارفین کو تمام نیٹ ورکس پر لامحدود کالنگ، 100 ایس ایم ایس فی دن اور کل 90GB ڈیٹا پیش کرتا ہے۔
کوئی بھی صارف ضرورت کے مطابق کسی بھی وقت اسے استعمال کرسکتا ہے جو لوگ بار بار ریچارج نہیں کرنا چاہتے اور لمبی میعاد چاہتے ہیں انھیں یہ منصوبہ کافی فائدہ دیگا۔
بی ایس این ایل کا 599 روپے کا پلان بھی مرتب کیا ہے جسے آل راؤنڈر کا نام دیا گیا ، یہ پلان 84 دنوں کی میعاد پیش کرتا ہے، صارفین کو روزانہ 3 جی بی ڈیٹا ملے گا انھیں کُل 25 جی بی، لامحدود کالنگ، 100 ایس ایم ایس فی دن فراہم کیا جائے گا۔
بی ایس این ایل نے 249 روپے والا پیکج بھی پیش کیا، یہ پلان 45 دن کی میعاد پر مشتمل ہوگا جس میں دو جی بی ڈیٹا ہر روز فراہم کیا جائے گا یعنی کُل 90 جی بی ڈیٹا، لامحدود کالنگ، 100 مفت ایس ایم ایس روزانہ فراہم کیے جائیں گے۔
صرف 897 روپے کے ریچارج میں 6 ماہ تک لامحدود کالز








