اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں واقع شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں کینسر کے ایک نوجوان مریض کو صرف 6 گھنٹوں میں 1 لاکھ 17 ہزار روپے کا بھاری بل تھما دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رقم فوری ادا نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے مریض کے ساتھ آئی ہوئی موٹر سائیکل رکھوا کر انہیں زبردستی ہسپتال سے باہر نکال دیا۔
واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی نوجوان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ اس افسوسناک واقعے نے سوشل میڈیا پر ہسپتال انتظامیہ کے رویے کے خلاف شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ہسپتالوں کے بلنگ سسٹم اور انسانی ہمدردی کے فقدان پر سخت ایکشن لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ حکام کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے جبکہ مریض کے اہلخانہ انصاف کے حصول کے لیے قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہے ہیں۔
کینسر کے مریض کو 6 گھنٹے میں 1.17 لاکھ کا بل، ادا نہ کرنے پر موٹر سائیکل رکھوا کر ہسپتال سے نکالا گیا . چند گھنٹوں بعد نوجوان دم توڑ گیا۔
یہ شفاء انٹرنیشنل ہے، جسے "غریبوں کے مفت علاج" کے وعدے پر زمین ملی تھی!@ShifaIntl pic.twitter.com/hvJGlh8jz8— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) August 2, 2025









