پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا کے ساتھ لفظی جھڑپ کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر قمر الاسلام راجہ احتجاجاً شو چھوڑ کر چلے گئے۔
نجی ٹی و ی کے پروگرام میں عمران خان کے صاحبزادوں کی پاکستان آمد کا موضوع زیر بحث تھا۔ اس دوران شوکت بسرا نے نواز شریف کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جب قمر الاسلام راجہ کے بولنے کی باری آئی تو انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ اس دوران شوکت بسرا انہیں بار بار ٹوکتے رہے۔
اینکر نے جب ان سے اپنی باری پر بولنے کی درخواست کی لیکن اس کے باوجود وہ قمر الاسلام راجہ کی گفتگو کے دوران بار بار لقمے دیتے رہے جس کی بنا پر وہ شو سے اٹھ کر چلے گئے۔بعد ازاں بریک کے دوران پروگرام کی ٹیم نے راجہ قمر الاسلام کو واپس شو میں بیٹھنے پر راضی کرلیا۔









