صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صدر زرداری نے وزیراعظم کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔
صدر آصف علی زرداری نے میاں شاہد شفیع کی روح کی بلندی کیلئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انکے ساتھ تعزیت کی۔
صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم اور انکے خاندان کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کیا ۔









