لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ایک خاتون نے ان کے نام اور تصویر کے ساتھ خصوصی پرفیوم تیار کیا، جس کا نام “The Motivation Blend” رکھا گیا ہے۔ یہ خوشبو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
مریم نواز نے بھی اس gesture کا خوش دلی سے جواب دیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا: “I also want one pls”، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
پرفیوم کی بوتل پر مریم نواز کی تصویر اور لقب “Youth Motivator” درج ہے، جو نوجوانوں کے لیے ان کے کردار کو سراہنے کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس تخلیقی قدم کو سراہتے ہوئے خوشبو بنانے والی خاتون کے جذبے کی تعریف کی۔
یہ اقدام نہ صرف مریم نواز کے چاہنے والوں کی محبت کا عکاس ہے بلکہ ایک یادگار مثال بھی ہے کہ کس طرح فن اور جذبات کو ملا کر کسی شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکتا ہے۔








