بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دوسرا دورۂ امریکا تعلقات میں بہتری کی علامت ،بلوم برگ 

معروف امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دو ماہ میں دوسرا دورۂ امریکا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نمایاں بہتری کا ثبوت ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں ظہرانے کی ذاتی دعوت دی گئی، جو دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد اور قریبی روابط کی عکاسی کرتا ہے۔
بلوم برگ لکھتا ہے کہ بطور آرمی چیف عاصم منیر پاکستان کی سب سے بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ خارجہ پالیسی ہو، معیشت یا قومی سلامتی— اہم قومی فیصلوں میں ان کی رائے کو فیصلہ کن حیثیت حاصل ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا ہے، تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تاحال اس کردار کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو جنوبی ایشیائی ممالک کی نسبت کم تجارتی محصولات (ٹیرف) دیے، جو خوشگوار تعلقات کا ایک اور ثبوت ہے۔
امریکی دورے میں آرمی چیف کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب
اپنے حالیہ امریکی دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا:
پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک کا یمتی اثا ثہ قرار دیا اور کہا کہ آپ ‘برین ڈرین نہیں، بلکہ برین گین ہیں۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی آپ کی وابستگی، جذبے اور خدمات سے جُڑی ہوئی ہے۔