اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے مسلسل کم ہوتے وزن اور صحت سے متعلق تشویش کے باعث شوکت خانم اسپتال کے ماہر ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کی اجازت طلب کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ درخواست علی امین گنڈا پور کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ کئی مختلف بیماریوں کے خطرات سے دوچار ہیں اور فوری طور پر اسپیشلسٹ معائنہ ضروری ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کے وہ ڈاکٹر جو عمران خان کی سابقہ طبی ہسٹری سے واقف ہیں، ان کا تفصیلی چیک اپ کریں تاکہ علاج میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل حکام کو اس معائنے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے تاکہ عمران خان کو بروقت طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزن مسلسل کم ہو رہا ہے، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے، عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، علی امین گنڈا پور کے ذریعے درخواست دائر۔۔!! pic.twitter.com/pUP4jN9iEF
— Khurram Iqbal (@khurram143) August 11, 2025









