بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواتین کے لیے باعزت روزگار کا سنہری موقع!

  اگر آپ کوئی ہنر سیکھ کر خود مختار بننا چاہتی ہیں تو یہ وقت ہے قدم بڑھانے کا! بینظیر ہنرمند پروگرام خواتین کے لیے ایک شاندار موقع لے کر آیا ہے، جہاں آپ مختلف شعبوں میں بالکل مفت تربیت حاصل کر سکتی ہیں — وہ بھی ماہانہ وظیفے، سرٹیفکیٹ اور ملازمت کے مواقع کے ساتھ!
✨ تربیت میں کیا شامل ہے؟
جدید اور مارکیٹ کے مطابق ہنر کی تربیت (دورانیہ: 3 سے 6 ماہ)
ماہانہ وظیفہ
گریجویشن بونس
تربیت مکمل کرنے پر سرکاری سرٹیفکیٹ
متعلقہ شعبے میں روزگار کے مواقع
تربیت کن شعبوں میں دی جائے گی؟
پروگرام میں شامل ہنر عالمی اور مقامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ترتیب دیے گئے ہیں، جیسے
ہوٹل مینجمنٹ
آئی ٹی اور ڈیجیٹل اسکلز
ہیلتھ کیئر
کنسٹرکشن
بیوٹی سروسز
فیشن اور ٹیکسٹائل
کون اس پروگرام میں شامل ہو سکتا ہے؟
یہ پروگرام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے مستفید ہونے والی خواتین یا ان کے اہل خانہ کے افراد کے لیے مخصوص ہے۔
ایک خاندان سے صرف ایک فرد اس تربیت میں رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔
اور سب سے اہم بات:
اس پروگرام میں شامل ہونے سے آپ کی بی آئی ایس پی  مالی امداد اور دیگر سہولیات متاثر نہیں ہوں گی وہ بدستور جاری رہیں گی۔
یہ وقت ہے اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کا!
اگر آپ یا آپ کے خاندان میں کوئی خاتون خود مختاری اور روزگار کی خواہش رکھتی ہیں تو اس نایاب موقع کو ضائع نہ کریں۔