کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں کے شہری آج اور کل بجلی کی بندش کا سامنا کریں گے، کیونکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے مرمت اور ترقیاتی کاموں کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
کیسکو کے ترجمان کے مطابق، بجلی لائنوں اور کھمبوں کی تنصیب کے دوران متعدد فیڈرز پر سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آج اور کل ایئرپورٹ روڈ، عمر فیڈر اور چشمہ فیڈر پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح ویسٹرن بائی پاس، داریم، جبل نور، تکاتو اور خروٹ آباد فیڈرز پر بھی 4 گھنٹے تک بجلی نہیں ہوگی۔
چاغی اور دالبندین گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی صبح 10 سے 11 بجے تک معطل رہے گی، جبکہ نیو جان محمد، اولڈ جان محمد اور سریاب ون فیڈرز پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک لوڈ شیڈنگ ہوگی۔
سریاب ٹو، جڑسا، بائے ون سٹی، واسا، اولڈ لیاقت بازار، خیر بخش مری، سمنگلی ایکسپریس، اولڈ سیٹلائٹ ٹاؤن، انڈسٹریل اور منی مارکیٹ فیڈرز بھی اس دوران بجلی کی بندش سے متاثر ہوں گے۔
مزید برآں، ہرنائی اور شاہرگ گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک معطل رہے گی۔
کیسکو نے صارفین سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات سسٹم کو بہتر اور مستحکم بنانے کے لیے ضروری ہیں اور اس دوران شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔









