اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران نے پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ نے بحر ہند میں مختلف اہداف پر میزائل اور ڈرونز فائر کیے، جو جنگی تیاریوں کا مظاہرہ ہیں۔
جون میں ایران پر مبینہ اسرائیلی حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی انتہائی شدت اختیار کر گئی تھی، جس کے بعد 12 دن تک جاری رہنے والی جنگ میں امریکا نے بھی ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
ایرانی وزارت دفاع نے ان مشقوں کے حوالے سے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوبارہ کسی قسم کا حملہ کیا گیا تو دشمن کو اس بار “زیادہ شدت اور طاقت” کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ان مشقوں کا مقصد نہ صرف داخلی سطح پر فوجی طاقت کا مظاہرہ ہے بلکہ بیرونی دنیا، خاص طور پر اسرائیل اور امریکا کے لیے ایک واضح پیغام بھی ہے کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں میں کسی بھی ممکنہ چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ایران نےاسرائیل جنگ کے بعد فوجی مشقوں کا آغازکردیا








