بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس امن مذاکرات روک کر جنگ کو طول دینا چاہتا ہے، زیلینسکی کا الزام

کیف (نیوز ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روس امن سے متعلق اجلاس کو سبوتاژ کرنے اور جنگ کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ اپنے تازہ بیان میں زیلینسکی نے کہا کہ ماسکو ان کی صدر پیوٹن سے ممکنہ ملاقات کو روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے۔

زیلینسکی کا کہنا تھا کہ روس کے برعکس یوکرین مختلف عالمی رہنماؤں سے ملنے سے نہیں ڈرتا۔ انہوں نے زور دیا کہ یوکرین کی سکیورٹی گارنٹیز نیٹو کے آرٹیکل 5 جیسی ہونی چاہئیں، جس کے تحت اتحاد کے ایک رکن پر حملہ تمام ارکان پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔

ادھر روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ صدر پیوٹن یوکرینی صدر سے ملاقات اسی وقت کریں گے جب کوئی واضح ایجنڈا طے ہو جائے، لیکن ان کے مطابق یہ ایجنڈا کبھی طے نہیں ہو پائے گا کیونکہ زیلینسکی ہر تجویز کو مسترد کر دیتے ہیں۔