ڈھاکا کے دورے پر موجودپاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے وفد سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے کی حالیہ صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، اس ملاقات میں اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کےرہنماؤں اور کارکنوں کی ثابت قدمی کو سراہا اور ان کی سیاسی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وفد کی قیادت جماعت اسلامی بنگلادیش کے نائب امیر، ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر نے کی، جبکہ دیگر سینئر رہنما بھی ملاقات میں شریک تھے۔
اسحاق ڈار نے ڈھاکا میںنیشنل سٹیزن پارٹی (NCP) کے وفد سے بھی ملاقات کی، جس کی قیادت سیکریٹری اختر حسین نے کی۔ اس ملاقات میں بھی باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی روابط پر بات چیت ہوئی۔
اس سے قبل، نائب وزیراعظم ڈھاکا میں موجودپاکستان ہائی کمیشن پہنچے، جہاں انہوں نے بنگلادیش کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا۔









