سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری پر سخت ردعمل دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے بیان میں جمائما نے کہا کہ علیمہ خان کے بیٹے شاہریز اور شیرشاہ کوچند روز قبل ان کے گھروں سے اغوا کر کے، بچوں کے سامنے حراست میں لیا گیا اور اب انہیں جیل میں قید رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ایک اور کزن حسان نیازی گزشتہ ایک سال سے فوجی جیل میں قید ہیں۔
جمائما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کوپاکستان آ کر اپنے والد سے ملاقات کی صورت میںگرفتاری کی دھمکی بھی دی ہے۔انہوں نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ریاست کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ سیاسی انتقام کے لیے خاندانوں کو نشانہ بنائے۔ جمائما کے اس بیان نے ایک بار پھر سیاسی انتقام، انسانی حقوق اورخاندانی تحفظ جیسے حساس معاملات کو اجاگر کر دیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ چکی ہے۔
علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری پر جمائما خان کا ردعمل








