facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 ترین گروپ کے اہم رکن کا وزیراعلیٰ بزدار کی حمایت میں بیان

جہانگیر ترین گروپ کے اہم رکن نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت میں بیان دے دیا۔ دو روز قبل پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان نے ساتھیوں سمیت جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اور اس موقع پر ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔ ترین گروپ نے یک زبان ہوکر مائنس بزدار کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومتی ارکان سے عثمان بزدار کے استعفیٰ کے بعد ہی بات کرنے کا اعلان کیا تاہم آج ترین گروپ کے ایک رکن خرم لغاری نے یوٹرن لے لیا۔ان کا کہنا ہے کہ مائنس بزدار کی بات کسی ایک شخص کی سوچ ہو سکتی ہے یہ گروپ کا فیصلہ نہیں تھا ، عثمان بزدار ہمارے وزیراعلی ہیں اور بلوچ سردار ہیں۔ خرم لغاری کا کہنا تھا کہ ہم اس موقع پر وزیراعلی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے اور نہ چھوڑیں گے ، وزیراعظم عمران خان نے ہی وزیراعلی عثمان بزدار کا فیصلہ کیا تھا اور ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار ہی رہیں گے اور یہ اسمبلی چلے گی ، جو مائنس بزدار کی بات کررہے ہیں وہ لوگ انہیں کی کابینہ کا حصہ ہیں اور وہ بزدار کا ہی قلم استعمال کرکے عہدیدار بنیں ہیں اور جھنڈے لہراتی گاڑیوں پر گھومتے ہیں۔خرم لغاری کا مزید کہنا تھا کہ ہر انسان کا اپنا گروپ ہوتا ہے مگر جماعت تحریک انصاف ہے تھوڑا خیال کریں اپنی اسمبلی بچائیں۔