بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسکولوں پر فضائی حملہ، طلبا سمیت 18 افراد جاں بحق

میانمار کے علاقےرخائن میں دو اسکولوں پر فوجی فضائی حملے میں 18 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں اکثریت طلبا کی ہے۔
مقامی گروپ آراکان آرمی کے مطابق فوجی طیارے نے تھائے تھاپن گاؤں کے دو نجی ہائی اسکولوں پر بم گرائے۔ تنظیم نے حملے کا الزام میانمار کی فوج پر عائد کیا ہے۔
یاد رہے کہ آراکان آرمی، رخائن کی نسلی اقلیت کی خودمختاری کے لیے سرگرم ہے اور اب تک علاقے کے14 میں سے 17 ٹاؤنزپر قبضہ کر چکی ہے۔
میانمار میں2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک شدید خانہ جنگی اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ اب تک 7,200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ کئی علاقوں میں فوج اور مزاحمتی گروہوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔