بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا پاکستان کا بجٹ سیلاب کے لیے تیار ہے؟ آئی ایم ایف

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ بجٹ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ کیا پاکستان کا بجٹ موسمیاتی تبدیلیوں اور ممکنہ سیلاب جیسے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ جولیا کوزیک نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو نہ صرف پائیدار بلکہ حقیقت پسندانہ بجٹ پیش کرنا ہوگا، جس میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی جامع منصوبہ بندی شامل ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے قرض کا انحصار پچھلے پروگرام پر مکمل عملدرآمد پر ہے، اور اصلاحات کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط بھی ناگزیر ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف پاکستان سے صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات دیکھنا چاہتا ہے — خاص طور پر ان چیلنجز کے لیے جو ہر سال سیلاب کی صورت میں ملک کو درپیش ہوتے ہیں۔