غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات سے قبل ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق پاکستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد اب تقریباً 13 کروڑ 49 لاکھ 94 ہزار 984 ہو چکی ہے — جو ملک کی جمہوری تاریخ میں ووٹروں کی شرکت میں ایک نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
پنجاب: سب سے آگے ہے، جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589 ہے۔
سندھ: دوسرے نمبر پر ہے، جہاں 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201 افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
خیبرپختونخوا:میں ووٹرز کی تعداد2 کروڑ 23 لاکھ 321 ہے۔
بلوچستان: میں56 لاکھ 38 ہزار 84 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
جبکہ اسلام آباد میں یہ تعداد12 لاکھ 11 ہزار 879 ہے۔
ای سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک میں اگلے عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اعداد جمہوری عمل میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور شراکت کو ظاہر کرتے ہیں، جو آئندہ انتخابی ماحول پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔
پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئی








