بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 سپیکر قومی اسمبلی کی آئیسکوکو گوجر خان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کو فوری طور پر علاقے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کے روزمرہ معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے آئیسکو حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں۔ اسپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور ان مشکلات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔آئیسکو حکام نے اسپیکر قومی اسمبلی کو یقین دلایا کہ گوجر خان میں بجلی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم شدید گرم ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔