بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری: 24 گھنٹوں میں 77 فلسطینی شہید، 265 زخمی

غزہ: اسرائیلی افواج نے غزہ پر حملوں کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، جہاں تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 فلسطینی شہید اور265 زخمی ہو چکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، صیہونی فوج نے امداد کے منتظر، بے گھر اور نقل مکانی کرتے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ امدادی مراکز کے قریب 13 افراد شہید ہوئے، جب کہ ایک 17 سالہ نوجوان بھوک اور طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا۔
المناک پہلو یہ ہے کہ ایک ہی خاندان کے 11 افراد ایک ہی حملے میں شہید ہوئے، جب کہ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت چار فلسطینیوں کی جانیں چلی گئیں۔
ادھرغزہ شہر میں اسرائیلی زمینی پیش قدمی نے تباہی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ لاکھوں فلسطینی خوراک، پانی اور بجلی کی قلت سے دوچار ہو کر محصور ہو چکے ہیں۔
انسانی بحران خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، اب تک جاری جنگ میں شہداء کی تعداد 65,626 اورزخمیوں کی تعداد 167,783 ہو چکی ہے۔