وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل، حماس بہت جلد غزہ جنگ بندی معاہدے کے فریم ورک پر پہنچ جائیں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق معقول معاہدے کے لیے دونوں فریقوں کو کچھ نہ کچھ چھوڑنا ہوگا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہوسکتا ہے کوئی ایک فریق مذاکرات کی میز سے ناخوش جائے، امید ہے دونوں فریقین معاہدے پر رضامند ہوجائیں۔









