افغان طالبان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی فوج کا ٹینک قبضے میں لے لیا ہے، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس دعوے کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں روسی ساختہ ٹی-5 ٹینک دکھایا گیا، جس کے بارے میں یہ تاثر دیا گیا کہ یہ پاکستانی فوج سے چھینا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے، اور ویڈیو میں دکھایا گیا ٹینک دراصل طالبان کے زیر استعمال تھا، جسے جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت پاکستانی قرار دیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں کے بعد طالبان کی جانب سے اس قسم کی گمراہ کن مہم جوئی کی جا رہی ہے تاکہ مقامی و بین الاقوامی سطح پر غلط تاثر دیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق طالبان کی جانب سے اس قسم کی سوشل میڈیا سرگرمیاں نہ صرف زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں، بلکہ ان کا مقصد صرف اور صرف افواہیں پھیلانا اور سیاسی دباؤ بنانا ہو سکتا ہے۔
افغان طالبان نے اپنے ہی ٹینک کو پاکستانی قرار دے کر قبضے کا دعویٰ کر دیا








