بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یو اے ای میں بارش نہ ہونے پر تمام مساجد میں نمازِ استسقاء کا اعلان

ابوظبی میں بارش کی طویل غیر موجودگی کے باعث متحدہ عرب امارات کی قیادت نے روحانیت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر ملک بھر کی تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی جائے گی تاکہ بارش کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی جا سکے۔
یہ نماز کل نمازِ جمعہ سے آدھا گھنٹہ پہلے ادا کی جائے گی، جس میں عوام کو شرکت کی بھرپور ترغیب دی گئی ہے۔ حکام نے اپیل کی ہے کہ شہری خلوصِ دل، عاجزی اور عقیدت کے ساتھ اس نماز میں شریک ہوں، تاکہ اجتماعی دعا کے ذریعے رحمت کی بارش طلب کی جا سکے۔
اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جس کا مقصد صرف موسم کی تبدیلی نہیں بلکہ ربِ کائنات سے تعلق کو تازہ کرنا اور اجتماعی خیر و برکت کی امید باندھنا ہے۔
یو اے ای میں نمازِ استسقاء کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں بارش نہ ہونے کے باعث موسم خشک اور غیر معمولی حد تک گرم رہا ہے، اور عوام کی نظریں آسمان کی طرف لگی ہوئی ہیں۔