بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویرات کوہلی کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی — اصل کہانی کیا ہے؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز ویرات کوہلی کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ ان دنوں خوب توجہ حاصل کر رہی ہے، جس نے ان کے کرکٹ کیریئر، خاص طور پر 2027 ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔
یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہونے والا ہے۔ آسٹریلیا پہنچنے کے بعد جمعرات کو کوہلی نے سابقہ ٹوئٹر، یعنی ایکس پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا ’’تم حقیقت میں تب ناکام ہوتے ہو، جب تم ہار ماننے کا فیصلہ کر لیتے ہو۔
اس مختصر مگر گہرے پیغام نے مداحوں اور مبصرین کو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ آیا کوہلی اپنی فارم، مستقبل یا کسی ممکنہ دباؤ کے بارے میں کچھ اشارہ دے رہے ہیں؟
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ویرات کوہلی کے بین الاقوامی کرکٹ مستقبل، خاص طور پر 2027 کے ون ڈے ورلڈکپ میں ان کی ممکنہ شرکت پر بحث زوروں پر ہے۔ ایسے میں ان کا یہ بیان محض اتفاق ہے یا کسی اندرونی کشمکش کا اظہار — یہ تو وقت ہی بتائے گا۔