اگر آپ کا گوگل اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے یا پاس ورڈ یاد نہیں آ رہا تو گھبرانے کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔ گوگل نے اکاؤنٹس کی حفاظت اور ریکوری کو آسان بنانے کے لیے نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں’’ریکوری کانٹیکٹس‘‘ شامل ہے — یہ طریقہ کار کسی حد تک گیم شو کے لائف لائن کی طرح کام کرتا ہے جہاں آپ ایک قابلِ اعتماد دوست یا رشتہ دار کو شامل کرتے ہیں۔
ایک بار کانٹیکٹ شامل ہو کر دعوت قبول کر لے تو جب آپ ریکوری کی کوشش کریں گے تو آپ کوAsk your friend to help you sign nکا آپشن دکھے گا۔ اس پر کلک کرنے سے آپ کے منتخب کردہ شخص کو اپنے ڈیوائس پر پرومپٹ ملے گا؛ جب وہ آپ کی شناخت کی تصدیق کرے گا تو آپ دوبارہ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور پاس ورڈ تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں، مگر جب ملے گا تو آپ اسے گوگل اکاؤنٹ > سیٹنگز > سیکیورٹی میں فعال کر سکیں گے۔ علاوہ ازیں گوگل فون نمبر کے ذریعے ریکوری کا ایک نیا آپشن بھی لا رہا ہے جس میں سابقہ ڈیوائس کا PIN یا پیٹرن درکار ہوگا، تاکہ ریکوری زیادہ محفوظ رہے۔
گوگل اکاؤنٹ بھول گئے یا ہیک ہو گیا؟ ریکوری اب آسان ہے








