بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیتا امبانی کا ہیروں سے جڑا بیگ، قیمت جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی حال ہی میں مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی تقریب میں جلوہ گر ہوئیں، جہاں ان کے ہاتھ میں ایک ایسا قیمتی ہرمیس بیگ تھا جس نے سب کی نظریں اپنی طرف کھینچ لیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خاص بیگ 3,025 قدرتی ہیرے سے جڑا ہوا ہے، جن کا مجموعی وزن 111.09 قیراط بنتا ہے۔ اس شاہکار کو فرانسیسی ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تخلیق کیا ہے، جو ہرمیس کے فائن جیولری ڈویژن کے سربراہ ہیں۔
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بیگ عام ہینڈ بیگ کی شکل میں نہیں بلکہ ایک بریسلٹ کی طرح بنایا گیا ہے۔ اس کی ٹاپ فلیپ مگرمچھ کی کھال سے مزین ہے، جبکہ ہینڈلز اور تالا بھی قیمتی ہیروں سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس منفرد ڈیزائن کی بدولت یہ بیگ دنیا کے خوبصورت ترین ہینڈ بیگز میں شمار ہوتا ہے۔
قیمت کی بات کریں تو اس قیمتی بیگ کی مالیت تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپے میں 17 کروڑ 73 لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے۔
یہ رنگا رنگ تقریب 12 اکتوبر کو ممبئی میں منیش ملہوترا کے گھر منعقد ہوئی، جس میں فلم اور کاروباری دنیا کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ نیتا امبانی کے ساتھ رادھیکا مرچنٹ اور شلوکا مہتا بھی موجود تھیں۔
یاد رہے کہ نیتا امبانی نے اس سے پہلے بھی اپنی منفرد فیشن پسند کے جوہر دکھائے ہیں، جیسے کہ ان کا 2024 میں متعارف کرایا گیا پاپ کارن بیگ، جو پیرس کے لگژری لیبل ’ونٹر فال‘ کی کلیکشن کا حصہ تھا اور جس کی قیمت تقریباً 24 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔
یہ تمام چیزیں نہ صرف ان کے خاص ذوق کا ثبوت ہیں بلکہ یہ بھی بتاتی ہیں کہ نیتا امبانی فیشن اور لگژری کے حوالے سے ہمیشہ سب سے آگے رہتی ہیں۔