بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک لبیک کو شیڈول ون کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے ۔شیڈول ون کیا ہے

اسلام آباد (صغیر چوہدری ) تحریک لبیک کو شیڈول ون کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے شیڈول کیا ہے شیڈول اوّل (First Schedule) سے مراد وہ سرکاری فہرست ہے جس میں ایسی تنظیمیں شامل کی جاتی ہیں جنہیں حکومت پاکستان انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (Anti-Terrorism Act 1997) کے تحت کالعدم (Proscribed) یا زیرِ نگرانی (Under Observation) قرار دیتی ہے۔جب کسی جماعت کا نام شیڈول ون میں ڈال دیا جائے تو قانونی طور پراس جماعت کی سرگرمیاں بند سمجھتی جاتی ہیں اس کے دفاتر ۔ اکاؤنٹس سیل یا فریز ہو جاتے ہیں اور اس جماعت پر جلسے جلوس چندہ وغیرہ پر پابندی لگ جاتی ہےاس کا نام تمام اداروں یعنی نیکٹا، پولیس، FIA وغیرہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سرکولیٹ کیا جاتا ہے۔میڈیا اور پبلک پلیٹ فارمز پر اس کی سرگرمیوں کو کوریج دینے پر پابندیاں لگا دی جاتی ہیں۔ اس جماعت سے وابستہ افراد یا فنڈنگ کی نگرانی اور قانونی کارروائی ممکن ہو جاتی ہے یعنی جب حکومت کسی جماعت کے خلاف پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دے اور اسے شیڈول ون میں ڈال دے تو وہ تنظیم باضابطہ طور پر حکومت کی نظر میں کالعدم شمار ہوتی ہے۔اس پر سیاسی پابندی بھی ہوتی ہے وہ تنظیم کسی طرح کا بزنس نہیں کرسکتی ایس ای سی پی سے بھی اسکی رجسٹریشن منسوخ کردی جاتی ہے۔