بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران 8 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، کارروائی خوارج کے موجود ہونے کی اطلاع پر کی گئی تھی، جوہندوستانی پراکسی اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہو رہا تھا۔
ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ یہ آپریشن انسداد دہشت گردی مہم کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد علاقے سے کسی بھی ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج یا غیر ملکی حمایت یافتہ شرپسندوں کا خاتمہ کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی پوری قوت کے ساتھ کارروائی جاری رکھیں گے۔