بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، قتل و ڈکیتی میں ملوث اشتہاری ملزم ہلاک

راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ایک اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم واہ کا رہائشی اور قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔
پولیس کے مطابق معمول کے گشت پر موجود پولیس ٹیم نے روات کے علاقے میں دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ اس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ جب فائرنگ کا سلسلہ تھما، تو ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت حافظ تیمور کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جن میں قتل، ڈکیتی اور سرقہ بالجبر شامل ہیں۔ عیدالاضحیٰ کے دوران اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مویشیوں کے بیوپاریوں سے ڈکیتی کی تھی، جس میں لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی مویشی لوٹے گئے تھے۔
پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔