وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں سے متعلق ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آیا۔
ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مجوزہ بل کو نہ صرف منظور کیا بلکہ اس کی بھرپور حمایت بھی کی۔ ان کے مطابق، یہ ایم کیو ایم کے لیے بڑی کامیابی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر قانون نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل جس کمیٹی میں جائے گا، وہاں بلدیاتی بل پہلے ہی موجود ہے، اور اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ اسے دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہو۔
مصطفیٰ کمال نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق)، اور استحکام پاکستان پارٹی پہلے ہی اس بل کی حمایت کر چکی ہیں۔









