بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال ختم، شہر بھر کے تندور کھل گئے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد شہر بھر کے تندور کھل گئے جہاں نان، پراٹھا اور روغنی نان خریدنے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تندور کھلنے سے چھوٹے ہوٹلز، ریڑھیوں پر سالن اور چنے فروخت کرنے والوں کا کاروبار بھی چل پڑا جبکہ بیکریوں پر ڈبل روٹی، بن اور شیر مال خریدنے والوں کا رش ختم ہوگیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

نان کی قیمت بڑھا کر 30 سے 35 روپے اور روغنی نان پراٹھے کی قیمت 50 سے بڑھا کر 60 روپے کر دی گئی۔ سرخ پتیری روٹی 14 روپے سے بڑھا کر 15 روپے اور خمیری روٹی 25 سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انتظامیہ نے سرخ روٹی دوبارہ 14 روپے کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق سرخ روٹی 14 روپے نا کی گئی تو چالان و جرمانے ہوں گے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے چار روز بعد ہڑتال ختم کر کے آل پنجاب نان بائی کنونشن 13 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ کنونشن میں حکومت کا نیا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

نان بائی کنونشن میں اسلام آباد و پنجاب بھر کے نمائندے شریک ہوں گے۔