ریاض میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی تعاون، باہمی روابط اور وزارتِ داخلہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران برمی مسلمانوں کے قانونی اسٹیٹس کے دیرینہ مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی۔ سعودی وزیرِ داخلہ نے اس اہم معاملے کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی وزیر نے پاکستان میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
دونوں ممالک نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ وزارتِ داخلہ کے ورکنگ گروپ کا اجلاس آئندہ ماہ منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے اور پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اور مضبوط تعلقات پر فخر ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کا پولیس ٹریننگ کے مشترکہ پروگرام پر اتفاق








