بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ دورے پر روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 تا 27 نومبر بحرین کے لیے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینئر افسران بھی موجود ہیں۔
اس دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
اس دورے سے باہمی تعلقات میں گرمجوشی اور خوشگوار ماحول کو فروغ ملے گا، شراکت داری کی نئی راہیں کھلیں گی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط مضبوط ہوں گے، جو باہمی فائدے اور تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔