بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان عارضی عدالتی تحویل میں

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جاری تھی۔ دوران سماعت علیمہ خان نے استدعا کی کہ ان کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اور انہیں جانے کی اجازت دی جائے، تاہم پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہیں۔
علیمہ خان کو 11 ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم کرنے کے بعد علیمہ خان سمیت متعدد کارکنوں کو رہا کر دیا گیا تھا، لیکن علیمہ خان عدالت سے باہر نکلتے ہی خواتین پولیس اہلکاروں نے انہیں دوبارہ تحویل میں لے کر عدالت کے اندر لے جایا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں، اور اس دوران علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ عدالت نے 26 نومبر کے مقدمے میں کئی بار علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔