انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔
اسلام آباد کی اے ٹی سی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عمر ایوب کے خلاف سماعت کی، اور مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر انہیں کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا جائے اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں۔
واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ نون میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
4 اکتوبر احتجاج کیس: عمر ایوب کو اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم








